0
Saturday 6 Mar 2021 22:00

کسان مظاہرین 100 دنوں سے مودی کے فون کے منتظر ہیں، کانگرس

کسان مظاہرین 100 دنوں سے مودی کے فون کے منتظر ہیں، کانگرس
اسلام ٹائمز۔ کانگرس نے کہا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج ملک میں ایک بڑی تحریک کے طور پر ابھر رہی ہے اور کسان ان قوانین کو واپس لینے کے لئے سو دن سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے ہیں، لیکن حکومت ان کے تئیں بے حس اور بے نیاز بنی ہوئی ہے۔ کانگرس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کے روز دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 100 دن تک جاری رہنے والے کسانوں کے مظاہرے کے دوران 255 کسان ہلاک ہوچکے ہیں لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے اور ملک کے ان کسانوں کے مسئلہ کے حوالہ سے حکومت کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہیں۔

کانگرس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کی پریشانی کا حل صرف ایک فون کی دوری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے اس بیان کے بعد سے کسان ان کے فون کال کا انتظار کرتے ہوئے تھک چکے ہیں لیکن حکومت ان سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ کانگرس کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار سماج کا ایک انتہائی اہم حصہ ہیں اور وہ اپنے مستقبل کی تشویش کے حوالہ سے 100 دن سے احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں، لہذا ملک کے تمام لوگوں کو ان کی حمایت کرنی چاہیئے اور یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 920043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش