0
Sunday 7 Mar 2021 19:10

جعلی اعتماد کی کوئی سیاسی اور آئینی حیثیت نہیں، محفوظ مشہدی

جعلی اعتماد کی کوئی سیاسی اور آئینی حیثیت نہیں، محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی پی 68 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر مسلم لیگی قیادت کیساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، غنڈہ پارٹی ہے، جس نے ملکی سیاست کو گندا نا شائستگی اور بدمعاشی کو متعارف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کے جعلی اعتماد کی کوئی سیاسی اور آئینی حیثیت نہیں، قومی اسمبلی کے اراکین کو یرغمال بنا کر ایوان میں لایا گیا۔


انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی مدد کے بغیر اعتماد کا ووٹ لیں تو انہیں اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رکن اسمبلی محسن داوڑ کے بیان کی تحقیقات بھی ہونی چاہیئں کہ اسمبلی کے اندر اتنی تعداد میں اراکین موجود نہیں تھے، جتنے ووٹوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پیر محفوظ مشہدی نے پی ڈی ایم کے رہنماوں کے درمیان چیئرمین سینیٹ کے انتخابات اور تحریک عدم اعتماد کیلئے رابطوں کو سراہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ پی ڈی ایم کا بننے کے بعد حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 920178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش