0
Wednesday 10 Mar 2021 11:58

ماسکو، افغان امن عمل اجلاس میں چین، امریکا، پاکستان کے مندوبین شریک ہونگے

ماسکو، افغان امن عمل اجلاس میں چین، امریکا، پاکستان کے مندوبین شریک ہونگے
اسلام ٹائمز۔ افغان مفاہمتی کونسل کا کہناہے کہ افغان امن عمل سے متعلق اجلاس 18مارچ کو روس میں ہوگا، روسی وزارت خارجہ نے بھی ماسکو اجلاس کی تصدیق کردی ہے۔ افغان مفاہمتی کونسل کےترجمان فریدون خوازون کا کہناہے کہ ماسکو اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی، چیئرمین قومی مفاہمتی ہائی کونسل، غیر ملکی مندوبین اور طالبان نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
 
ماسکو اجلاس میں افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، افغان امن عمل میں روس کا اہم کردار ہے۔ دوسری جانب افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ماسکو اجلاس میں چین، امریکا، پاکستان کے مندوبین شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 920633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش