0
Monday 15 Aug 2011 20:43

قومی اعزازات کی تقسیم میں حکومت نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، اعزازات کا اعلان قوم سے مذاق سے کم نہیں، مسلم لیگ ن

قومی اعزازات کی تقسیم میں حکومت نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، اعزازات کا اعلان قوم سے مذاق سے کم نہیں، مسلم لیگ ن
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون نے 14 اگست پر قومی اعزازات کی تقسیم میں حکومت پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا جبکہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ پارٹی کارکنوں اور خوشامدیوں میں قومی اعزازات ایسے بانٹے گئے جیسے لوٹ سیل لگی ہو۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کی طرف سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چودہ اگست پر حکومت کی طرف سے قومی اعزازات کا اعلان قوم سے ایک مذاق سے کم نہیں۔ لگتا ہے کہ صدر زرداری نے ہر شعبہ زندگی کو اپنی ذاتی اور خاندانی جاگیر سمجھ لیا ہے اور وہ اپنے اختیارات اپنے کسی ضابطے اور قانون سے بالا تر استعمال کرنے پر مصر ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ قوم اس مضحکہ خیز عمل کے بارے میں کیا کہے، جہاں قومی اعزازات کو اپنے ذاتی مداحوں، پارٹی کارکنوں، سٹاف ممبران اور خوشامدیوں میں اس طرح بانٹا گیا جیسے قومی اعزازات کی لوٹ سیل لگی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی اعزازات کے مرتبے اور مقام کو کم کرنے کے مترادف ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جس طرح یہ اعزازات ریوڑیوں کی طرح بانٹے گئے، اس سے راجہ رنجیت سنگھ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر ایک سیاسی پارٹی کا ذیلی آفس بن کر رہ گیا ہے۔ مسلم لیگ نون آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس معاملے کو اٹھائے گی، تاکہ آئندہ کے لئے قومی اعزازات کو اس طرح بانٹنے کا مذاق ختم ہو۔
خبر کا کوڈ : 92075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش