0
Tuesday 16 Mar 2021 22:43

سندھ، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے

سندھ، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لگائی جانے والی کووڈ حفاظتی ویکسین کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے، جس کے بعد محکمہ صحت حکومتِ سندھ نے ویکسین کی افادیت کو اجاگر کرنے اور عوامی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے صوبے کی سطح پر اگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی سمیت صوبے میں 3 فروری 2021ء سے جاری کووڈ 19 سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کو لگوانے کیلئے کراچی سمیت تمام ضلعی ہیلتھ آفسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں حفاظتی ویکسین لگوانے کیلئے سماجی آگاہی مہم (سوشل موبلائزیشن کیمپین) مہم شروع کریں، جس کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو کووڈ سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی افادیت کے بارے میں معلومات دی جائے۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت کراچی کے ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر اسماعیل میمن کی جانب سے 15 مارچ کو لیٹر نمبر DHSK/2718/21 جاری کرتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو کووڈ وائرس سے بچاؤ کیلیے حفاظتی ویکسین لگوانے کیلئے متحرک کریں اور اپنے اپنے ضلع میں کووڈ ویکسین کی افادیت کے حوالے سے بینر آویزاں کریں اور تشہیری مہم فوری طور پر شروع کریں، جس میں ان بزرگ افراد کو کووڈ وائرس سے بچاؤ کی آگاہی بھی فراہم کی جائے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کمیونٹی میں حفاظتی ویکیسن کے اعلان اور رجسٹریشن کے بعد اب تک 65 سال سے زائد عمر کے صرف 3800 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ویکسین لگوانے کا رجحان کم ہونے کی وجہ سے کمیونٹی میں ویکسین کی افادیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، جبکہ مختلف ذرائع کے مطابق پاکستان میں ڈیرھ ماہ کے دوران اب تک 4 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے، جس میں زیادہ تر تعداد ہیلتھ ورکروں کی ہے۔ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس ویکسین لگائے جانے کے حوالے سے سرکاری سطح پر اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، جبکہ دنیا بھر میں لگائی جانے والی ویکسینیشن کے اعداد و شمار باقاعدگی سے جای کیے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 921914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش