0
Friday 19 Mar 2021 10:19

پاکستان اور کویت کا ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور کویت کا ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت نے ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد الصباح نے ملاقاتیں کیں، جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے ان کو دوبارہ تقرری پر مبارک پیش کی۔ ملاقات کے بعد شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے، تجارت بڑھانے اور طویل عرصہ سے حل طلب ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی پالیسیاں انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 922324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش