0
Thursday 25 Mar 2021 08:55

بھارت و پاک نزدیکیاں خوش آئند ہیں، غلام نبی ڈار

بھارت و پاک نزدیکیاں خوش آئند ہیں، غلام نبی ڈار
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے یومِ پاکستان کے سلسلے میں نریندر مودی کی طرف سے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو تحریری خط ارسال کرکے مبارکباد اور نیک خواہشات کے علاوہ پاکستان کے ساتھ دوستی کی خواہش کے اظہار کا خیرمقدم کیا ہے۔ این سی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک مفاہمت کا یہ سلسلہ جاری رکھ کر اعتماد سازی کو دوام بخشیں گے۔ این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ ایام کے دوران مفاہمت اور اعتماد سازی کے جو اقدامات دیکھنے کو مل رہے ہیں، وہ انتہائی خوش آئندہ اور حوصلہ افزاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی طرف سے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر من و عن عمل کرنے سے سرحدوں کے قریب قیام پذیر لوگوں کو حقیقی معنوں میں راحت ملی ہے اور سرحدوں سے ہجرت کرنے والوں نے اپنے گھروں کو واپس جانا شروع کردیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے رشتوں کو استوار کرنے کی جو نئی پہل کی ہے وہ قابل ستائش ہے اور برصغیر کے پائیدار امن کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا راز اسی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس بھارت اور پاکستان کے درمیان دو سال کے بعدنئی دہلی میں دو روزہ آبی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا بھی خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک آپسی رشتوں کو مضبوط کرکے تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی کی حامی رہی ہے اور ہمیشہ اس بات کی وکالت کرتے آئی ہے کہ آر پار جموں و کشمیر کے تمام راستے کھولے جائیں تاکہ لوگوں کا آپس میں رابطہ بحال ہو۔
خبر کا کوڈ : 923296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش