0
Thursday 25 Mar 2021 23:55

کراچی ضمنی الیکشن، کس امیدوار کے کاغذات منظور اور مسترد ہوئے؟

کراچی ضمنی الیکشن، کس امیدوار کے کاغذات منظور اور مسترد ہوئے؟
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA249 میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا ‏عمل مکمل ہوگیا۔ مجموعی طور پر 55 امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی، جس میں سے 52 امیدواروں کے کاعذات ‏درست اور 3 کے مسترد ہوئے۔ تحریک انصاف کے امجد آفریدی، حنید لاکھانی، اشرف قریشی اور ملک شہزاد اعوان سمیت 13 ‏امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے، البتہ تحریک انصاف کے مسرور سیال کے کاغذات مسترد ‏قرار دیئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔ ایم کیو ایم ‏پاکستان کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل سمیت دو امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے ‏وحید شاہ کے کاغذات مسترد ہوئے۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت تین امیدواروں کے کاغذات کو درست تسلیم کیا گیا۔ ‏مجلس وحدت مسلمین کے مبشر حسن کے کاغذات بھی منظور کرلئے گئے۔ تحریک لبیک کے چاروں امیدوار مفتی عابد مبارک، محمد اسماعیل رضوی، محمد ساجد اور مفتی ‏نذیر کمالوی کے کاغذات منظور ہوئے۔ اسی طرح دس آزاد امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ‏اور ایک آزاد امیدوار زنیرا رحمان کے کاغذات مسترد ہوئے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ NA249 کی نشست فیصل واوڈا کے استعفی سے خالی ہوئی ‏تھی۔
خبر کا کوڈ : 923474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش