0
Friday 26 Mar 2021 22:51

راولپنڈی، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن ولادت حضرت علی اکبرؑ پر یوم جوان کی تقریب

راولپنڈی، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن ولادت حضرت علی اکبرؑ پر یوم جوان کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے الحسینی یونٹ کے زیراہتمام امام بارگاہ یادگار حسینؑ میں جشن ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کے موقع پر یوم جوان کے عنوان سے پرشکوہ تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی تقریب سے حجتہ الاسلام علامہ مرزا حسین صابری، موٹیویشنل اسپیکر محمد ثقلین اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت علی اکبرؑ کی سیرت کو نوجوانوں کیلئے بہترین اسوہ قرار دیتے ہوئے انہیں دین کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کی۔ تقریب میں امامیہ طلبہ کے علاوہ مقامی نوجوانوں اور والدین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 923627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش