0
Saturday 27 Mar 2021 16:18

کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے تحریک کا آغاز کریں گے، فاروق ستار

کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے تحریک کا آغاز کریں گے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے رمضان کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی بی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے 37ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ایم کیو ایم کا 38واں یومِ تاسیس ایک ہی ہوگا۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا آئندہ سال ہونے والا یومِ تاسیس ایک ہی مقام پر ہوگا۔ فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، رمضان کے بعد کراچی کے مسائل کو اجاگر اور انہیں حل کرنے کے لئے تحریک کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طرف مایوسی پھیلی ہوئی ہے، تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، اسی وجہ سے عوام ملک کے پارلیمانی اور جمہوری نظام سے مایوس ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی حالات خراب ہونے کے باوجود آج بھی نظریاتی اور اجتماعی سیاست زندہ ہے، وعدہ کیا تھا نظریاتی تحریک اور نظریہ کو قائم کرکے دکھاؤں گا، کارکنان کی جلسے میں شرکت اس کامیابی کی نوید ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ نہیں پورے پاکستان کے سیاسی عمل کو سینیٹائز کریں گے، جس دن درست مردم شماری ہوگئی اس دن وڈیرہ شاہی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 923755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش