0
Monday 29 Mar 2021 17:32

یو اے ای کا چین کیساتھ کرونا ویکسین کی تیاری کا منصوبہ

یو اے ای کا چین کیساتھ کرونا ویکسین کی تیاری کا منصوبہ
اسلام ٹائمز۔ اماراتی فارماسیوٹیکل کمپنی ملک میں چین کی سائنو فارم کورونا ویکسین تیار کرے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، ابوظبی کے نئے پلانٹ میں سائنو فارم ویکسین کی خوراکیں تیار کی جائیں گی۔ معاہدے کے تحت اپریل سے ویکسین بنانے کا عمل شروع کردیا جائے گا، سائنو فارم کی کورونا ویکسین کا نام متحدہ عرب امارات میں حیات ویکس ہوگا۔ جنوبی کوریا میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین محفوظ قرار دے دیا۔ فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی وزارت جنوبی کوریا نے ویکسین کی منظوری کی تجویز دے دی۔

جنوبی کوریا میں ایسٹرازینیکا، فائزر کے بعد جانسن اینڈ جانسن تیسری ویکسین ہوگی۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں آج سے تین روزہ لاک ڈاون کا آغاز ہو گیا۔ برسبین میں کورونا کی برطانوی قسم کے کیس پھیلنے پر اچانک لاک ڈاون لگایا گیا۔ ادھر میکسیکن حکام کا کہنا ہے کورونا سے اموات کی تعداد تصدیق شدہ تعداد سے 60 فیصد زائد ہوسکتی ہے۔ انگلینڈ میں تین ماہ بعد آج سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں گھروں پر رہنے کے احکامات ختم اور کھلے مقامات پر کھیلوں کی اجازت دے دی گئی۔ یورپ میں کیسز بڑھنے پر وزیراعظم بورس جانسن کی عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چند روز قبل وزیراعظم نے پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دیا تھا اور ساتھ میں احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے ختم ہونے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی۔

 
خبر کا کوڈ : 924089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش