0
Thursday 1 Apr 2021 22:13

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے 461 نئے کیسز، 4 ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے 461 نئے کیسز، 4 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں حکام نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس سے متاثر 461 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں 361 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 100 کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ اس طرح جموں کشمیر میں اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر 131421 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خطے میں کورونا سے چار مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ ان میں ایک موت جموں میں جبکہ تین مریضوں کی اموات کشمیر میں ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع مسلسل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 157 نئے کیس سامنے آئے۔ بارہمولہ ضلع دوسرے نمبر پر ہے جہاں 76 ایسے کیس ظاہر ہوئے۔ آج کولگام تیسرے نمبر پر رہا جہاں 49 جبکہ بڈگام میں 26 کیس سامنے آئے۔ جموں ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 کورونا کے کیس سامنے آئے ہیں۔ حکام نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاہم عوامی حلقے اس بات کو لیکر پریشان ہیں کہ آخر مسافر گاڑیوں اور اسی طرح کے دوسرے مقامات پر کس طرح احتیاط سے کام لیا جاسکتا ہے۔ عوامی حلقے طالب علموں کیلئے بھی فکرمند ہیں جو سکولوں میں کوئی احتیاط نہیں برتتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش