0
Thursday 1 Apr 2021 22:31

بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے، نریندر مودی

بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہندتوا کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ میں موسمی عقیدے پر یقین نہیں رکھتا ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے اور بی جے پی 200 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ جے نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ پہلے ممتا بنرجی کو جے شری رام کے نعرے سے پرابلم تھا اور اب ممتا بنرجی کو زعفرانی کپڑے اور تلک سے پریشانی ہورہی ہے۔

نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے سفر پر ترنمول کانگریس کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دئے جانے پر ترنمول کانگریس کی سخت تنقید کی ہے۔ مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے آئین کا حلف لیا ہے، اس کے باوجود اترپردیش اور بہار کے باشندوں کو باہری قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی بول رہی ہیں کہ اترپردیش اور بہار کے غنڈے اسمبلی انتخابات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ ممتا بنرجی کے نندی گرام اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کو احساس ہوچکا تھا کہ وہ ہار رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے دیگر جماعتوں کے 14 رہنماؤں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل آنے والی شکست پر ان کی پریشانی کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ : 924685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش