0
Friday 2 Apr 2021 19:13

ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے، بلاول بھٹو زرداری

ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے، پی ٹی آ ئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے آج تاریخی بیروزگاری ہے۔ جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تین سال میں حکومت نے دو وزیر خزانہ تبدیل کئے لیکن پالیسی ایک ہی ہے، حکومت اپنے ادار ے آئی ایم ایف کے حوالے کررہی ہے، آرڈیننس کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو دوسروں کے حوالے کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی پالیسی پر چلے گا تو یہ خود مختاری پر حملہ ہوگا، اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ آج بھی جاری ہے، جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے نمائندے کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نیب اور دوسرے اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے، جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں الیکشن کمیشن کو آزاد خود مختار کردار ادا کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 924852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش