0
Saturday 3 Apr 2021 18:40

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہو گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد اشرف اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم دہشت گرد تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، بھتہ خوری اور دھماکہ خیز آلات لگانے میں ملوث رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 925025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش