0
Sunday 4 Apr 2021 09:45

کورونا سے مزید 81 ہلاکتیں

کورونا سے مزید 81 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے مزید 81 افراد انتقال کر گئے اور 5000 سے زائد کیسز  بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55605 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5020 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 81 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14778 ہو گئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 87908 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 60072 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3367 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 13058 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش