0
Sunday 4 Apr 2021 10:45

عمران خان آج براہ راست عوام سے بات کریں گے

عمران خان آج براہ راست عوام سے بات کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج  ایک بار  پھر عوام کے ساتھ ٹیلیفون پر  براہ راست بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے فون نمبر 0519224900 ملائیں اور سوال کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے مشیروں کے مشورے کے برعکس اس بار  ریکارڈنگ کے بجائے براہ راست عوام سے بات چیت کریں گے، بات چیت صبح ساڑھے 11 بجےسے دوپہر 1 بجے تک کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود وزیراعظم کے مشیروں نے انھیں مشورہ دیا تھا کہ وہ عوام سے سوال جواب کی ریکارڈنگ کریں لیکن اس مشورے کے برعکس انھوں نے عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز  نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کریں گے، مسائل سنیں گے اور  جواب دیں گے۔  سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم کا فون کالز سننے کا مقصد براہ راست شہریوں کے ساتھ رابطہ جوڑنا اور  ان کے مسائل جاننا ہے۔ خیال رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل شہریوں کی کالز سننے کا سلسلہ شروع کیا تھا، تاثر یہ تھا کہ وزیراعظم لائیو کالز  وصول کرتے ہیں تاہم بعد ازاں  ٹی وی پر اسے ایک پروگرام  آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ریکارڈ کر کے نشر کیا گیا جس پر عوام نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا تھا لیکن اب عوام وزیراعظم عمران خان سے براہ راست سوال کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 925140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش