0
Sunday 4 Apr 2021 23:33

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر سیاست چمکانے والے صوبے کے قیام پر کیوں چپ ہیں؟ میاں نور احمد سہو

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر سیاست چمکانے والے صوبے کے قیام پر کیوں چپ ہیں؟ میاں نور احمد سہو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے قائم مقام صدر میاں نوراحمد سہو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے، اپنے منشور میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ کرنے والوں نے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے لیا ہے۔ گذشتہ سال جنوبی پنجاب کی عوام کو صوبے کی بجائے دوحصوں میں منقسم سول سیکرٹریٹ کا لولی پاپ دیا گیا جو ہنوز لولی پاپ ہی ہے بلکہ گذشتہ دنوں ایک نوٹیفکیشن کے زریعے اس سیکرٹریٹ سے لولے لنگڑے اختیارات بھی واپس لے لئے گئے، مگر بھرپور عوامی ردعمل پر حکومت وہ نوٹیفکیشن واپس لینے پر مجبور ہوئی۔ اس خطے کی عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر سیاست چمکانے والے علیحدہ صوبے کے قیام پر کیوں چپ ہیں؟ کیا موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح مصلحت پسندی کا شکار ہوکر جنوبی پنجاب کے عوام کا استحصال جاری رکھے گی؟ کیا اس خطے کے عوام ایک مرتبہ پھر دھوکہ کھاچکے ہیں؟ ان تمام سوالات کے جواب موجودہ حکومتی اراکین کے ذمہ ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوراحمد سہو نے کہا کہ سب سے پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی منشور میں نئے صوبوں کے قیام کے زریعے مسائل حل کرنے کا وژن دیا، اگر ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق ہر ڈویژن کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنا دیا جائے تو عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ پاکستان کے معروضی حالات کے مطابق انتظامی بنیادوں پر مزید صوبوں کا قیام پاکستان کی ضرورت ہے مگر اس کیلئے عوام کو متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے اٹھنا ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک ہر فورم پر عوامی حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 925226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش