0
Friday 9 Apr 2021 20:08

پی ٹی آئی قوم کو بتائے کہ گزشتہ تین برسوں میں عوامی فلاح کا کون سا منصوبہ متعارف کرایا؟ سراج الحق 

پی ٹی آئی قوم کو بتائے کہ گزشتہ تین برسوں میں عوامی فلاح کا کون سا منصوبہ متعارف کرایا؟ سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو کرونا سے زیادہ خطرہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے ہے، وسائل پر قابض مافیاز، جاگیردار، سرمایہ دار اور وڈیرے اصل بیماری ہیں۔ وبا کی وجہ سے گو آئی ایم ایف گو تحریک کچھ دیر کے لیے معطل کی، اگر حکومت نے عالمی ادارے کی شرائط پر قرضہ لیا تو آنے والے دنوں میں عوام کو لے کر سڑکوں پر ہوں گے۔ سٹیٹ بنک کی نجکاری نامنظور، بجلی کی قیمتوں، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ملک میں چند خاندانوں کی چاندی جب کہ غریب روٹی کے لقمہ کے لیے ترس رہے ہیں۔ خدارا حکمران طبقہ ملک اور قوم کی حالت پر رحم کرے۔ پی ٹی آئی نے عوام کو مایوسی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔ آٹھ سالوں سے کے پی پر قابض حکمرانوں نے صوبے میں غربت اور بے روزگاری کے تحائف دیے۔ کسی بھی حکومت کو پرفارمنس دکھانے کے لیے تین سال کافی ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی قوم کو بتائے کہ گزشتہ تین برسوں میں عوامی فلاح کا کون سا منصوبہ متعارف کرایا؟۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے جن شرائط پر 500 ارب ڈالر لے رہی ہے اس سے 90 فیصد سے زائد عوام فاقوں سے بے حال ہو جائے گی۔ ٹیکس ہدف میں ہزاروں ارب کے اضافے کا مطلب یہ ہے کہ عوام مزید مہنگائی اور بے روزگاری کے لیے تیار ہو جائیں۔ لوگ یہ ظلم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ ایک طرف مافیاز دن رات اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف غریب کے گھر میں چولہا نہیں جلتا۔ پی ٹی آئی کی حکومت وفاق اور ملک کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ تین برسوں جب کہ کے پی میں آٹھ سالوں سے اقتدار کے مزے لے رہی ہیں، مگر ابھی تک یہ سیٹ اپ ڈلیور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ مستقبل کے لیے بھی پی ٹی آئی کی حکومت گومگوں اور کنفیوژن کی پالیسی پر کاربند ہے۔
خبر کا کوڈ : 926223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش