0
Friday 9 Apr 2021 23:27

پاراچنار میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ لگ گیا

پاراچنار میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ لگ گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرح شیعہ لاپتہ افراد کی گمشدگی کے خلاف پاراچنار میں بھی متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ لگایا گیا، ایدھی پارک کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے اعلان پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے، مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ گمشدہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے، اگر وہ مجرم ہیں تو سزا دی جائے اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کیا جائے کیونکہ ان کے خاندان کے تمام افراد ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش