0
Saturday 10 Apr 2021 22:16

کورونا بحران کے پیش نظر کسان تحریک واپس لیں، نریندر سنگھ تومر

کورونا بحران کے پیش نظر کسان تحریک واپس لیں، نریندر سنگھ تومر
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ہفتے کو کورونا بحران کے پیش نظر کسان تنظیموں سے تحریک واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔ نریندر سنگھ تومر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ کسانوں میں عدم اطمینان نہیں ہے، جو کسان تنظیم ان قوانین کے خلاف ہیں، ان سے حکومت بات چیت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسان تنظیموں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی تحریک ملتوی کریں، اگر وہ بات چیت کے لئے آئیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ کسان تنظیم زرعی اصلاحات قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں لمبے وقت سے قومی دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر تحریک کررہے ہیں، آج سے انہوں نے اپنی تحریک تیز کرنے کا فصیلہ کیا ہے۔

نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ جب کسان تنظیموں سے بات چیت چل رہی تھی، اس وقت بھی انہوں نے کورونا بحران کے سلسلے میں تحریک میں شامل بزرگوں اور بچوں کو گھر بھیجے جانے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کووڈ کا دوسرا دور ہے، پورا ملک اس کے سلسلے میں فکرمند ہے اور کورونا پروٹوکول پر عمل پر زور دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی زندگی ان کے لئے اہم ہے، ایسے میں کسانوں کو تحریک ملتوی کر کے حکومت کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کا حل نکالنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 926444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش