0
Saturday 10 Apr 2021 21:57

معروف ذاکر اہلبیتؑ سید خدا بخش بخاری انتقال کرگئے

معروف ذاکر اہلبیتؑ سید خدا بخش بخاری انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ معروف ذاکر اہلبیتؑ، سلطان الذاکرین سید خدا بخش شاہ بخاری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم کا تعلق ضلع بھکر جنوبی پنجاب سے تھا۔ مرحوم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے، ان کے انتقال پر ملک بھر سے علمائے کرام، ذاکرین عظام اور بانیان مجالس نے افسوس کا اظہار کیا اور عزائے امام حسینؑ کی ترویج و اشاعت میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل 11 اپریل بروز اتوار ان کے آبائی علاقے بھکر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بھی ان کے آبائی علاقے میں ہی ہوگی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ذاکر اہلبیتؑ سید ریاض حسین شاہ آف رتووال بھی خالق حقیقی سے جاملے تھے۔
خبر کا کوڈ : 926464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش