0
Wednesday 14 Apr 2021 08:44

وزیر قانون پنجاب نے مظاہرین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا حکم دیدیا

وزیر قانون پنجاب نے مظاہرین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے باعث بند راستے فوری طور پر کھلوا کر عوام کی مشکلات دور کی جائیں۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اجلاس میں احتجاج کی وجہ سے بند راستے کھولنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ راجہ بشارت نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں کے باعث بند راستے فوری طور پر کھلوائے جائیں۔ ذرائع آمدورفت بحال کرکے عوام کی مشکلات دور کریں۔ انہون نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ وزیر قانون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایات نچلی سطح تک پہنچائے کی تاکید کی۔
 
انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف فوری مقدمات درج کرائے جائیں۔ راجہ بشارت نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ احترام رمضان میں پُرتشدد احتجاج فوری روک دیں، دوسرے مسلمان بھائیوں کیساتھ خود بھی آزادانہ عبادت کی سعادت حاصل کریں، تشدد اور توڑ پھوڑ دین اسلام کی پُرامن تعلیمات کے برعکس ہے۔ انہوں نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے ایمبولینسز اور آکسیجن والی گاڑیاں ہسپتالوں میں نہیں پہنچ سکیں جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 927080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش