0
Wednesday 14 Apr 2021 09:27

ملک میں کورونا سے 135 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے 135 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا رکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 135 افراد انتقال کر گئے۔ یہ جون 2020ء کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 92 ٹیسٹ کئے گئے۔ 4 ہزار 681 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10 فی صد رہی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 32ہزار601 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش