0
Wednesday 14 Apr 2021 15:48

لاہور پولیس نے دفاتر میں تعینات نفری کو بھی سٹینڈ بائی کر دیا

لاہور پولیس نے دفاتر میں تعینات نفری کو بھی سٹینڈ بائی کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے لا اینڈ آرڈر کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر دفاتر کی نفری کو بھی سٹینڈ بائی کر دیا۔ دفاتر کی نفری اپنے روز مرہ معمولات کیساتھ کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے فیلڈ میں بھجوائی جا سکے گی۔ سی سی پی او آفس، ڈی آئی جی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے دفاتر میں تعینات اہلکاروں کو سٹینڈ بائی کیا گیا ہے۔
 
پولیس ذرائع کے مطابق دفاتر میں تعینات اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال میں ڈیوٹی پر بھیجا جائے گا۔ پولیس حکام نے دفاتر میں تعینات اہلکاروں کو تین دن تک سٹینڈ بائی رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جس کے مطابق وہ اہلکار کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 927174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش