0
Wednesday 14 Apr 2021 16:58

مظفر گڑھ سے قیدیوں کو لیہ لانیوالی وین کو حادثہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 23 قیدی زخمی

مظفر گڑھ سے قیدیوں کو لیہ لانیوالی وین کو حادثہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 23 قیدی زخمی
اسلام ٹائمز۔ لیہ کے علاقہ چوک اعظم میں مظفر گڑھ سے قیدیوں کو لانے والی وین کو حادثہ پیش آیا، جس کے  باعث 2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ چوک اعظم بائی پاس پر مظفر گڑھ سے قیدیوں کو لانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور  قیدیوں سمیت 28 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال اور ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کے مطابق پریزنر وین قیدیوں کو مظفر گڑھ سے لیہ لے کر آ رہی تھی، حادثہ ڈرائیور سے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس میں 5 پولیس اہلکار اور 23 قیدی زخمی ہوگئے، جب کہ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبلز سبحان اور قیصر موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال چوک اعظم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ 3 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے پر ملتان نشتر ریفر کیا گیا ہے، جب کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر تمام قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل لیہ منتقل کر دیا گیا ہے، اور صرف 5 زخمی زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش