0
Thursday 15 Apr 2021 13:13

تحریک لبیک کے دھرنوں پر جے آئی ٹی کا مطالبہ کرنیوالا پھنس گیا، دو لاکھ جرمانہ

تحریک لبیک کے دھرنوں پر جے آئی ٹی کا مطالبہ کرنیوالا پھنس گیا، دو لاکھ جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کردی اور درخواستگزار پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد احتجاج اور مظاہروں سے لوگوں کو مشکلات پیش آئیں، پولیس نے قانون کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں ادا نہیں کی۔
 
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ یہ پنچایت نہیں، قانون کے مطابق بات کریں، ایمبولینسز کے راستے بند ہونے سے جانیں گئیں، پولیس اہلکاروں پر تشدد ہوا، ان سے متعلق کیوں بات نہیں کر رہے، جے آئی ٹی کیسے اور کس قانون کے تحت بنے گی؟۔ وکیل کے جواب نہ دے سکنے پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواستگزار پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 927337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش