0
Saturday 17 Apr 2021 21:23

حکومت نے تحریک لبیک کیخلاف کارروائی انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی، وزیراعظم

حکومت نے تحریک لبیک کیخلاف کارروائی انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ عوام کویہ واضح کردیں کہ حکومت نے تحریک لبیک کےخلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی اس لیے کی کیونکہ انہوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا اور سڑکوں پر تشدد کرنے سمیت عوامی اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کیا۔ اس تناظر میں کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ اس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک اسلامو فوبیا اور نسل پرستی میں ملوث انتہا پسند سن لیں حضوراکرمﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، مسلمان سب سے زیادہ پیار اور احترام حضور اکرمﷺ کا کرتے ہیں، ہم بے حرمتی کو برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی دنیا نے ’ہولوکاسٹ‘ کے بارے میں کسی بھی منفی تبصرے پر پابندی لگائی، مغرب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ توہین رسالت کرنے والوں کے لیے یہی معیار اپنائیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پیغامات پھیلانے والوں کے لیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 927771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش