0
Monday 19 Apr 2021 21:21

رمضان پیکج، گلگت میں گیس سلینڈرز کی قیمت میں 160 سے 640 روپے تک کمی

رمضان پیکج، گلگت میں گیس سلینڈرز کی قیمت میں 160 سے 640 روپے تک کمی
اسلام ٹائمز۔ گلگت اور گرد و نواح کے علاقوں میں ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں 160 روپے 640 روپے تک کمی کر دی گئی۔ ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران شاہ کے مطابق رمضان المبارک  کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس سلینڈرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 160 روپے کمی کے ساتھ 1800 روپے، 15 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کمی کے ساتھ 2220 اور 45 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 640 روپے کمی کے ساتھ 6900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رمضان المبارک کے اختتام تک رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 928112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش