0
Sunday 25 Apr 2021 07:08

لاہور میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع

لاہور میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی تیسری لہرمیں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات پر لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 24 اپریل سے لگایا جانے والا لاک ڈاؤن 17 مئی تک نافذالعمل رہے گا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ان ڈور شادیوں اور دیگر تقریبات پر عائد پابندی برقرار رہے گی،کورونا کے 8 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کر دیے جائیں گے، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہو گی، سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہو گا، دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک محدود ہوں گے، تفریحی پارکس بند، جوگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز مکمل طور پر بند رہیں گے،اسپورٹس، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی، شہر کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ جاری رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن مکمل طور پر بند رہے گی۔ میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں، اسپتال اور کلینکس کھلے رہیں گے، دودھ دہی، چکن اور گوشت، مچھلی کی دکانیں، بیکریاں، جنرل اسٹورز کھلے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 929129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش