0
Tuesday 27 Apr 2021 03:14
ایرانی صدر اور وزیرخارجہ نے ناموسِ رسالت پر وزیراعظم کے موقف کی تائید کی ہے

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعزاز وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو جاتا ہے، شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعزاز وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو جاتا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، ون یونٹ اور 73ء کے آئین کے بعد سیاسی ری سٹرکچرنگ کے لئے عمران خان نے پہلا قدم اٹھایا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعزاز وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو جاتا ہے، ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیرخارجہ جواد ظریف نے ناموسِ رسالت پر وزیراعظم کے موقف کی تائید کی ہے، یو اے ای اور ترکی کی قیادت بھی ناموسِ رسالت کے معاملے پر عمران خان کی تائید کرتی ہے، کل انڈونیشیا کے وزیرِخارجہ سے اس حوالے سے بات کروں گا، وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران بھی ناموس رسالت کے معاملے پر سعودی قیادت سے بات ہوگی، ہمیں امید ہے کہ ہم عمران خان کی قیادت میں ناموس رسالت پر عالمی اتفاق رائے حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو پارٹی سسٹم کو توڑنا آسان نہیں تھا، اس خطے کے لوگوں نے دو پارٹی سسٹم کو توڑتے ہوئے عمران خان کو اقتدار کا موقع دیا۔ ملتان میں پی ٹی آئی کا کلین سویپ عوام کا عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ پی ٹی آئی ہی صرف وفاق کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی اندرون سندھ اور ن لیگ اپر پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان عوام کی آپ سے امیدیں ہیں۔ عوام چاہتے ہیں آپ بنیادی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں۔ عمران خان کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگا، تحریک انصاف کے کارکنوں کا پیغام ہے کہ عمران خان مافیاز کے سامنے ڈٹ جائیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں وزیراعظم کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نظریاتی کارکنوں نے تاریکی میں امید کا دیا جلایا، بہت سے لوگوں نے خاموشی سے پیچھے رہ کر کام کیا ہے، آج تاریخی دن ہے، ون یونٹ اور 73ء کے آئین کے بعد سیاسی ری سٹرکچرنگ کے لئے عمران خان نے پہلا قدم اٹھایا ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ یہاں کے لوگوں کو سنہرے خواب دکھاتی رہی، یہاں سے یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ ملی لیکن صوبہ اور سیکرٹریٹ نہ بنایا۔ مسلم لیگ نواز نے یہاں سے ووٹ لیا لیکن دیا کچھ نہیں ہوا۔ جنوبی پنجاب کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 929424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش