0
Wednesday 5 May 2021 14:10

لاہور میں یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کی برآمدگی پر مقدمہ درج

لاہور میں یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کی برآمدگی پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم علی علیہ السلام کے تاریخی جلوس کی برآمدگی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ لاہور کے تھانہ اکبری گیٹ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث اجتماعات، جلوس اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہے۔ یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کے بانیاں اور لائسنس دار احمد منیر، دلاور منیر، آغا منصور، شجاعت، خواجہ میثم، وسیم گردیزی، محمد علی موتی سمیت سو سے زائد افراد نے پولیس کے روکنے اور نوٹس دینے کے باوجود مبارک حویلی سے یوم شہادت حضرت علیؑ کی مناسبت سے جلوس نکالا۔
 
پولیس کی جانب سے سولہ ایم پی او سمیت کورونا ایکٹ 2020 کی دفعہ چھ اور ساتھ  سمیت دیگر مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ عاشورہ، چہلم امام حسین علیہ السلام اور اب یوم علی علیہ السلام منعقد کرنے پر ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں اور لوگوں کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے اسی حکومت نے پورے ملک میں علماء اور ذاکرین کو گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 930879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش