0
Wednesday 5 May 2021 21:36

سینیٹ میں موجود پی پی کا بل قومی اسمبلی میں لایا جائے تو جنوبی پنجاب صوبہ بن جائیگا، یوسف رضا گیلانی

سینیٹ میں موجود پی پی کا بل قومی اسمبلی میں لایا جائے تو جنوبی پنجاب صوبہ بن جائیگا، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت سینیٹ سے منظور شدہ سرائیکی صوبے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرائے تو صوبے کا فوری قیام ممکن ہے، عید کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان کا 5 روزہ دورہ کریں گے اور کارکنوں کی رائے سے ہی آئندہ کا پارٹی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاوس ملتان میں پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ کی ڈویژنل صدر سحرش خان، سٹی صدر عابدہ بخاری، تاجر رہنماء سید مطلوب بخاری، عظیمہ ملک اور مسڑ شوکت پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد نے سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی بھتیجی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور سینٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر کامیابی کے لئے دعا کی۔ وفد نے کہا ہم سرائیکی صوبے کے قیام کے حق میں ہیں اور صوبے کے قیام کے لیے ہر قسم کی قربانی اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر تحریک بھی چلانے کو تیار ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعظم سینیٹ سے علیحدہ صوبے کی قرارداد نہیں بلکہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق علیحدہ صوبے کا بل پاس کرایا تھا، اگر حکومت مخلص ہے تو سینیٹ کا منظور شدہ بل قومی اسمبلی میں پیش کر دے، جس سے صوبہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان اور ڈی جی خان کے علاوہ بہاولپور کے عوام کی اکثریت بھی ایک صوبے کے قیام کے حق میں ہے، ان شاء اللہ پیپلزپارٹی صوبہ بنائے گی، اگر سینیٹ سے علیحدہ صوبے کے بل کی منظوری کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کو حکومت کرنے کا موقع دیا جاتا تو یقیناً صوبہ بن چکا ہوتا کیونکہ سینیٹ سے بل پاس ہونے کے بعد اب علیحدہ صوبے کے قیام میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے صوبہ نہیں بنایا، اصل میں حقائق بیان نہیں کرنا چاہتے، اس لئے حقیقت یہی ہے کہ سکرٹیریٹ کے نام پر وسیب کے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ سینیٹ میں موجود پیپلزپارٹی کا بل قومی اسمبلی میں لایا جائے، صوبہ بن جائے گا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کے لئے سحرش خان اور عابدہ بخاری کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان شاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خواتین کے وفد کی ملاقات کرائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 930949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش