0
Sunday 9 May 2021 22:54

یورپی یونین دھونس دھمکیوں سے کام نہ لے، ثروت اعجاز قادری

یورپی یونین دھونس دھمکیوں سے کام نہ لے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو مسائل دنوں میں ختم ہو جائیں گے، ریاست مدینہ حکمرانی میں غریب خوشحال اور فوری انصاف فراہم ہوتا تھا، یورپی یونین کی قرارداد پاکستان نہیں اسلامی آئیڈیالوجی کے خلاف ہے، یورپی یونین دھونس دھمکیوں سے کام نہ لے، پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں و مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ، محمد آفتاب قادری، محمد طیب قادری، محمد شہزاد قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ توہین رسالتﷺ و توہین مذہب کے قوانین قرآن و سنت اور تمام مکاتب فکر کا اجماع ہے، 295-C قانون میں کسی قسم کی ترمیم کو برادشت نہیں کرینگے، یورپی یونین ملک کے آئین کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اسلام دشمن قرارداد سے باز رہے، سپر پاور صرف اور صرف اللہ عزوجل ہے، معاشی استحکام کیلئے حکمرانوں کو یورپی یونین نہیں مدیہ منورہ کی طرف رخ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف یورپی یونین کی قرارداد کی قومی اسمبلی کے فلور پر شدید مذمت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 931715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش