0
Sunday 16 May 2021 17:20

بھارت میں کورونا کے 311170 نئے کیسز، 4077 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا کے 311170 نئے کیسز، 4077 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وباء کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں 362437 افراد نے وباء کو شکست دی ہے، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 83.83 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناء 17 لاکھ 33 ہزار 232 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ بھارت میں اب تک 18 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 164 افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس عرصے میں 326098 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 907 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 31091 سے کم ہوکر 36 لاکھ 73 ہزار 802 ہوگئی ہے۔

اس دوران 4077 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 270284 ہوگئی ہے۔ بھارت میں سرگرم کیسوں کی شرح 15.07 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔ ادھر ریاست مہاراشٹرا میں سرگرم معاملات کی تعداد 25185 کم ہوکر 496498 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 59073 مریضوں کی شفایابی کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4767053 ہوگئی ہے جبکہ 960 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 80512 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش