0
Sunday 16 May 2021 18:23

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا لاہور میں مظاہرہ

شملہ پہاڑی چوک "مردہ باد مردہ باد، اسرائیل مردہ باد" کے نعروں سے گونجتا رہا
فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا لاہور میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اور فلسطین کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین اسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ شملہ پہاڑی چوک "مردہ باد مردہ باد، اسرائیل مردہ باد" کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر پہلے سے وہاں موجود انجمن طلبہ اسلام کے درجنوں کارکن بھی ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرے میں شریک ہو گئے۔ اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی جبکہ دیگر علماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ او آئی سی کو بیان بازی سے نکل کر عملی اقدامات کرنے چاہئے، اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کو اب اپنا فیصلہ واپس لے لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہ کرکے امریکہ پوری دنیا میں ظالم ریاست کے طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن ہمیں یہود و نصاریٰ سے دوستی بنانے سے منع کرتا ہے، اس واضح قرآنی حکم کے باوجود اگر کوئی مسلم حکمران یہود و نصاریٰ سے تعلق رکھتا ہے اور ان پر اعتماد کرتا ہے تو وہ اسلام کا غدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اور عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی ننگی جارحیت کو بے نقاب کریں اور فوری طور پر فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ بند کروایا جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 932845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش