0
Monday 17 May 2021 12:41

صیہونی چھاؤنی سمیت متعدد غیر قانونی یہودی بستیاں فلسطینی راکٹوں کے نشانے پر

صیہونی چھاؤنی سمیت متعدد غیر قانونی یہودی بستیاں فلسطینی راکٹوں کے نشانے پر
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی فورس الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے صیہونی جارحیت کے جواب میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے سمیت متعدد غیر قانونی یہودی بستیوں کو اپنے دسیوں راکٹوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب ای مجلے فلسطین الیوم کے مطابق جہاد اسلامی نے اپنے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کے جواب میں سرایا القدس کی جانب سے غیر قانونی یہودی بستیوں اوسلوم، نیریم اور کوزیوم کو دسیوں راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ جہاد اسلامی فی فلسطین کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں غزہ کی شمالی سرحد کے قریب واقع صیہونی فوجی اڈے "ناحل عوز" کو بھی متعدد 120mm مارٹر گولوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب چینل المیادین نے اس حوالے سے غیر قانونی یہودی بستی ناحل عوز میں خطرے کے الارم بج اٹھنے کی رپورٹ دی ہے جبکہ "المنار" کے مطابق صیہونی میڈیا نے ناحل عوز نامی اسرائیلی فوجی اڈے پر دسیوں صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 932975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش