0
Wednesday 19 May 2021 22:11

ہم خیال گروپ سامنے آنے پر وفاقی کابینہ کے ارکان کی وضاحتیں

ہم خیال گروپ سامنے آنے پر وفاقی کابینہ کے ارکان کی وضاحتیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ سامنے آنے پر وفاقی کابینہ کے ارکان نے وضاحتیں دینا شروع کردیں۔ وفاقی وزرا نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کو معمولی بات قرار دے دیا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین نے واضح کردیا عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تین سال سے سنتے آرہے ہیں حکومت جارہی ہے، جتنا زور لگانا ہے لگالیں، پی ٹی آئی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ گروپ بنتے رہتے ہیں، نوک جھونک چلتی رہتی ہے، آپ دیکھیں گے جہانگیر ترین بجٹ سیشن میں وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ ساری تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کرپشن کے خلاف بولتے ہیں، یہ نہیں دیکھتے کہ فائد ہ ہوگا یا نقصان۔
خبر کا کوڈ : 933461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش