0
Friday 21 May 2021 17:38

مسلم ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، علامہ باقر زیدی

مسلم ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا ہے امریکہ خود ایک غنڈہ اور دہشت گرد ملک ہے جبکہ اسرائیل امریکہ کا بغل بچہ ہے، اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے سلامتی کونسل کے اعلامیہ کو رکوا کر امریکہ نے خود دہشتگردی کا ثبوت دیا ہے، دوسری جانب عالمی استعماری قوتوں نے اسلام کے خلاف سازشوں کا ایک طوفان برپا کیا ہوا ہے کہ دنیا بھر میں مسلم خون سستا ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مائیں اور بہنیں کئی دہائیوں سے ظالموں کا جبر سہہ رہی ہیں، فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، جس پر مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، اس وقت اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امت کا سہارا بنیں، اگر اس وقت میں مسلم ممالک نے فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 933733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش