0
Saturday 22 May 2021 10:41

سابق حکمران باتیں بناتے رہے اور ہم حقیقی منصوبےلائے ہیں، عثمان بزدار

سابق حکمران باتیں بناتے رہے اور ہم حقیقی منصوبےلائے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمران باتیں بناتے رہے اور ہم حقیقی منصوبے لائے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں وزیردفاع پرویزخٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں، انتقام نہیں بلکہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج پرعملدرآمد شروع ہوچکا ہے، پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لےکر چلنےکی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس موقع پر پرویزخٹک نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 933885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش