0
Saturday 22 May 2021 20:08

کورونا وائرس، سندھ میں پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس، سندھ میں پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ ٹاسک فورس نے پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارکس 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24 ہزار 299 نمونوں کی جانچ کی گئی، گزشتہ روز 2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے، 13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز تھے اور 19 مئی کو 2076 کیسز اور 21 مئی کو 2136 کیسز تھے، ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز کی شرح عید کے بعد بڑھ رہی ہے۔ سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا 15 سے 21 مئی تک کراچی میں 13.97 فیصد کیسز ہوئے، حیدرآباد میں 10.83 اور دیگر اضلاع میں 5.40 فیصد کیس رپورٹ، ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیسز، ضلع وسطی میں 13 فیصد، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیس ہیں جبکہ حیدر آباد میں 11 فیصد اور سکھر میں 8 فیصد کیس ہیں۔

اجلاس میں سندھ ٹاسک فورس نے پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارکس 2 ہفتے کے لئے بند رکھیں جائیں گے اور شادی ہالزبھی بند رہیں گے تاہم واکنگ ٹریکس کھلے رکھے جائیں گے۔ دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی جبکہ ڈپارٹمنٹل اسٹور بھی شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ سندھ ٹاسک فورس برائے کورونا اجلاس میں کہا گیا کہ اسکولوں کے کھلنے کا فیصلہ کورونا صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائیگا جبکہ وزیر تعلیم کو اساتذہ کی ویکسینیشن کیلئے بندوبست کرنے کی ہدایت کردی۔
خبر کا کوڈ : 933956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش