0
Friday 28 May 2021 18:14

فلسطینی خبرنگاروں کیخلاف صیہونی جارحیت، متعدد زخمی

فلسطینی خبرنگاروں کیخلاف صیہونی جارحیت، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے فلسطینی محلے شیخ جراح میں صیہونیوں کے مظالم پر صحافتی رپورٹ تیار کرنے والے متعدد خبرنگاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی اور ان کے کیمرے توڑ ڈالے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سہ پہر کے وقت غاصب صیہونی فوجیوں نے "الکوفیہ" نیوز چینل کے خبرنگار اور کیمرہ مین کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی سماء کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے گذشتہ روز قدس شریف میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران "الکوفیہ" ٹی وی چینل کے "وہبی مکی" نامی کیمرہ مین اور "زینہ الحلوانی" نامی خبرنگار کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ سماء نے مزید لکھا کہ ان دونوں افراد کی گرفتاری، ان پر جارحیت اور انہیں زمین پر گھسیٹے جانے کے بعد عمل میں آئی جبکہ اس دوران ان کے کیمروں کو بھی توڑ دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیمرہ مین کو سر میں بھی چوٹیں لگی ہیں۔

 
 
ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے بھی اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے قدس شریف کے فلسطینی محلوں الشيخ جراح اور بطن الہوی میں ایک فلسطینی کانفرنس کے انعقاد کی مخالفت کی گئی تھی جبکہ غاصب صیہونیوں نے مقامی فلسطینیوں کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد پر ہلہ بول کر موقع پر موجود متعدد خبرنگاروں و کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ان دونوں محلوں کے رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 934999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش