0
Monday 31 May 2021 21:48

عوام کو کسی قسم کا ریلیف مہیا نہیں کیا جا رہا ہے،، محمد حسین محنتی

عوام کو کسی قسم کا ریلیف مہیا نہیں کیا جا رہا ہے،، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن پر بننے والا بجٹ پاکستان کی غریب عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ لے گا، پاکستان کی عوام ٹیکس دے دے کر تھک چکے ہیں، مگر بیروزگاری، مہنگائی اور بیرونی و اندرونی قرضے ہیں کہ بڑھتے ہی جا رہے ہیں، بدامنی اپنے عروج پر ہے، ڈاکو راج کے باعث عوام اور فورسز تک غیر محفوظ ہیں، عوام کو کسی قسم کا ریلیف مہیا نہیں کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے تحت صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ آم پارٹی و ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، مقامی امیر حاجی نور الاہی مغل، قیم رفیق چوہان اور پریس سیکریٹری جماعت اسلامی عبدالرشید شیخ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ زراعت معیشت میں ڑیڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر وفاق کی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم نے ٹیل کے آبادگاروں کو مفلوج کر دیا ہے، پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے غریب آبادگار پریشان ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کے کھوکھلے نعرے مشرف دور سے لگائے اور پیسہ بھی بہت اکٹھا کیا گیا، مگر بدقسمتی سے ڈیم نہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ 11 دن کی بدترین بمباری اسرائیلی دیشتگردی اور بمباری سے غزہ و فلسطین کا انفرااسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، اب فلسطین کی تعمیرنو کا مسلہ درپیش ہے، پورے ملک میں جماعت اسلامی یوم امداد فلسطین منا رہی ہے، پورے ملک میں جھولی پھیلا کر فلسطینی مسلمانوں کیلئے فنڈ جمع کر رہے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار فلسطینیوں کی امداد کیلئے فلسطین پہنچ چکے ہیں، زخمیوں کا علاج اسپتالوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، اب تک پچاس کروڑ روپے کی امداد پہنچائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی غزہ کے معصوم بچے ہاتھوں پتھر لئے جارح دیشتگرد اسرائیلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، ان کی مدد کرنا امت مسلمہ پر فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 935556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش