0
Tuesday 1 Jun 2021 20:41

وزیراعظم بتائیں سندھ میں گورنر راج کا آپشن کب استعمال ہونا ہے؟ خالد مقبول صدیقی

وزیراعظم بتائیں سندھ میں گورنر راج کا آپشن کب استعمال ہونا ہے؟ خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو پیپلز پارٹی کی غلامی سے نجات دیں گے۔ کراچی کی تاجر برادری اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے بہادر آباد مرکز میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر خالد مقبول نے وزیراعظم سے سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پوچھ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کورونا وائرس سے متاثرہ تاجروں کے ٹیکس معاف کرنے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ ایم کیو ایم کنوینر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر وفاقی وزیر اسد عمر سے بھی بات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو کمزور نہ سمجھا جائے، تاجروں کے لئے ہمارے کارکن آج فصیل ہیں، ہم شہر کو پی پی کی غلامی سے نکالیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، ملک کا سب سے پرامن طبقہ مزاحمت کی بات کررہا ہے۔ اُنہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سندھ میں تاجروں کے حالات خراب ہیں، آپ بتائیں گورنر راج کا آپشن کب استعمال ہونا ہے؟ اس موقع پر تاجروں نے مطالبہ کیا کراچی میں کورونا ایس او پیز سے متعلق کاروباری اوقات کار 6 سے بڑھا کر 8 بجے تک کردیئے جائیں، ورنہ ہم گورنر راج کا مطالبہ کریں گے۔ تاجروں نے 3 روزہ الٹی میٹم کے بعد احتجاج کی کال دے دی، ایم کیو ایم نے جس کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اس دوران تاجروں نے متحدہ قیادت کو بھی وزارت چھوڑنے کی تجویز دے دی۔
خبر کا کوڈ : 935754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش