0
Tuesday 8 Jun 2021 07:27

ہم نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے منع کر دیا، شاہ محمود

ہم نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے منع کر دیا، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے منع کر دیا۔ میڈیا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ فوجی اڈوں کی تلاش امریکا کی خواہش ہو سکتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ میں کہہ چکا ہوں کہ ہمارا امریکا کو فوجی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے امریکا کے فوجی انخلا کے ساتھ چاہتے ہیں کہ امن عمل بھی آگے بڑھے۔
خبر کا کوڈ : 936866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش