0
Thursday 6 Aug 2009 15:06

اسرائیل نے مکانات گرانے کے لیے مزید 13 فلسطینیوں کو نوٹس جاری کر دیے

اسرائیل نے مکانات گرانے کے لیے مزید 13 فلسطینیوں کو نوٹس جاری کر دیے
اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے 13 خاندانوں کو مکانات مسماری کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف علاقوں میں موجود مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں مسمار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تیرہ افراد کو اپنے مکان خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ مکانات بیت المقدس کے علاقوں عیسویہ، بیت حنینا، اشرقیہ، شعفاط اور بیت المقدس کے جنوبی علاقے بیت صفافا میں واقع ہیں۔ ان علاقوں میں اس سے قبل بھی متعدد مکانات کو مسمار کیاجا چکا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیل نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی مکانات کو مسمار کر دیا ہے۔ یہ تیرہ مکانات بھی اس کا حصہ ہیں۔ القدس انٹرنیشل فاؤنڈیشن کے رکن عصام جویحان نے عرب خبر رساں ادارے "قدس پریس" کو انٹرویو میں بتایا کہ بیت المقدس کے علاقوں شعفاط، عیسویہ اور بیت صفافا میں اسرائیلی حکام ایک خاص منصوبے کے تحت مکانات کو نشانہ بنارہے ہیں اور ان علاقوں کے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال کر ان کے مکانات مسمار کر کے ان کی جگہ یہودی آباد کاروں کو آباد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت القدس کے مسلمان مکینوں کے مکانات مسمار کر رہا ہے اور اس سلسلے میں عالمی سطح پر ہونے والے تمام تر احتجاج کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 9371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش