0
Wednesday 9 Jun 2021 15:19

اسلاموفوبیا کا مقابلہ، لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسلامی ویب سائٹ بنانے کا حکم دیدیا

اسلاموفوبیا کا مقابلہ، لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسلامی ویب سائٹ بنانے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے روکنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اسلامک ویب سائیٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسلامو فوبیا روکنے کیلئے اسلامک ویب سائیٹ کو بنانے کیلئے معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے اور اس ویب سائیٹ میں اسلام سے متعلق دینا بھر کے مسلمان کی تعلیمات، لٹریچرز، احادیث، آیات کا ذکر ہو۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے لقمان حبیب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم بابر بخت قریشی سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے روکنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔
 
چیف جسٹس قاسم خان نے فریقین کے وکلا کا موقف سننے کے بعد سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے روکنے کی درخواست منظور کر لی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نئی ویب ساتیٹ بنا کر اسلام اور شریعت کو عام کیا جائے۔ حکومت اسلام منافی اور ملک دشمن سرگرمیوں کو پھیلانے والوں کیخلاف اسلامی قوانین کی روشنی میں مقدمات درج کروائے۔ عدالت نے اس ویب سائیٹ کو چلانے کیلئے علیحدہ محکمہ قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیا قائم کیا جانیوالا یہ محکمہ ازخود شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گا۔ درخواستگزاروں نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکوں کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 937152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش