0
Wednesday 9 Jun 2021 23:08

سپریم کورٹ، ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ گلگت بلتستان کے 14 افراد کو چیف کورٹ رجوع کرنے کا حکم

سپریم کورٹ، ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ گلگت بلتستان کے 14 افراد کو چیف کورٹ رجوع کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے 14 افراد کو ملٹری کورٹ سے سزاﺅں کیخلاف دائر اپیلوں کیلئے چیف کورٹ گلگت بلتستان سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کے روز جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے گلگت بلتستان کے 14 افراد کی ملٹری کورٹ سے سزاﺅں کیخلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ جہاں سزا ہوئی اسی جگہ کی متعلقہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ ملٹری کورٹ سے ہونے والی سزا آرمی چیف یا اس کے مقرر کردہ نمائندے کے پاس ہو سکتی ہے۔ 133 بی کے تحت آرمی چیف اپیل سننے کا اختیار رکھتے ہیں، میرٹ پر دلائل ہم نہیں سن سکتے، یہ تو ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کا کام ہے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آرمی چیف راولپنڈی میں ہوتے ہیں تو ہم نے لاہور ر ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کی۔ جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اس طرح تو قتل کے کیسز میں رحم کی اپیل صدر مملکت دیکھتے ہیں، کیا آپ اس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں آ جائیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے سزاﺅں کیخلاف اپیل کیلئے چیف کورٹ گلگت بلتستان سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 937206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش