0
Saturday 12 Jun 2021 21:56

نیازی سرکار نے مہنگائی تین سو فیصد بڑھا کر تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا، سعدیہ دانش

نیازی سرکار نے مہنگائی تین سو فیصد بڑھا کر تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رُکن گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے وفاقی حکومت کے بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے دار اس بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے۔ نیازی سرکار نے تین سو فیصد مہنگائی میں اضافہ کر کے 10 فیصد ملازمین کی تنخواہ اور پنشنز میں اضافہ کیا ہے جو آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اس وقت لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کیا ہے اور ان کو ریلیف دینے کے لئے خاطر خواہ اضافہ ہونا چاہئے۔ لیکن وفاقی حکومت نے پہلے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا، اب بجٹ کی شکل میں مہنگائی کا بم گِرایا دیا ہے۔ ان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملازمین آئے روز احتجاج کے لئے روڈ پر نکلتے ہیں اور موجودہ بجٹ بھی الفاظ کا ہیر پھیر اور حسبِ سابق روایتی بجٹ ہے، جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ عوامی نوعیت کا نہیں بلکہ اس سے عمران خان کے ارد گرد موجود سرمایہ دار طبقہ مستفید ہوگا۔ وفاقی حکومت کسی بھی شعبے میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی ہے۔ بلند بانگ دعووں کے ساتھ اقتدار میں آنے والی حکومت مسلسل ناکام ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت حقیقی تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی تو اپوزیشن مثبت کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 937751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش