0
Monday 14 Jun 2021 16:17

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کل سے شروع کرنے کا اعلان

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کل سے شروع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے کورونا وبا میں کمی کے بعد صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل بروز منگل سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وبا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اب تک 30 لاکھ 35 ہزار 998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 24 لاکھ 66 ہزار 458 ڈوزز استعمال ہو چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کوویڈ 19 کے مریضوں کا تشخیص کی شرح 4.5 فیصد پر آگیا ہے، اسپتالوں پر بھی اب کچھ دباؤ کم ہوا ہے، کراچی میں ساڑھے 9 فیصد، جبکہ حیدرآباد میں کورونا کی تشخیص کی شرح 5.65 فیصد ہے، کراچی کے ضلع شرقی میں تشخیص کی شرح 12 فیصد اور ضلع جنوبی میں 9 فیصد ہے۔

اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے %50 حاضری کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی۔ دوسری جانب سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کورونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائیں گی۔ اسکولوں کے سارے عملے کیلئے ویکسینیشن ہونا لازمی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 938020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش